انوار اسلام |
س کتاب ک |
شہید سے متعلق مسائل واحکام شہداء کی قسمیں کیا ہیں؟ جو شخص جہاد میں قتل ہوا وہ حقیقی شہید ہے، اس کے شراط اور تفصیلات کتبِ فقہ میں مشہور ہیں اور ان کے انعامات حدیث شریف میں ہیں اور جو شخص غرق ہوکر ، ہیضہ یا طاعون میں مرے یا دیگر ایسے اسباب سے اس کی موت ہو کہ اس پر شہید ہونے کا حکم لگایا جائے وہ حکمِ دنیا کے اعتبار سے شہید نہیں، لہٰذا اس کو غسل و کفن عام مومنین کی طرح دیا جائے گا، البتہ آخرت کے اعتبار سے اس کو شہید جیسا اجر ملے گا، لیکن وہاں بھی فرقِ مراتب ظاہر ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۲۸۸، مکتبہ شیخ الاسلام ، دیوبند۔)