انوار اسلام |
س کتاب ک |
پہلی رکعت میں بیٹھ کر فوراً کھڑا ہوگیا تو سجدۂ سہو کرے یا نہ کرے؟ ایک شخص پہلی رکعت کے دونوں سجدے کرنے کے بعد التحیات پڑھنے کے لئے بیٹھ گیا،ابھی کچھ بھی نہیں پڑھا کہ اسے یاد آگیا تو فوراً کھڑا ہوگیا، تو ایسی صورت میں اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار بیٹھا ہے تو سجدۂ سہو واجب ہوگا، اس سے کم مقدار بیٹھا ہے تو اس میں سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۱۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۳۴، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۵۳۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)