انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امامت سے متعلق مسائل واحکام کس شخص کا امام بننا درست ہے اورکس کانہیں، اِس سلسلہ کے مسائل واحکام ناپاک کپڑے یا ناپاک بدن والے شخص کا لقمہ لینے سے نماز ادا ہوگی یا نہیں؟ جس شخص کا بدن اور کپڑا ناپاک ہے اور وہ پاک کرنے پر قادر ہو اس کو بغیر پاک کئے ہوئے نماز میں شرکت جائز نہیں، اگر وہ نماز پڑھےگا تو فرضیت ادا نہ ہوگی اور بجائے ثواب کے ایسا شخص سخت عذاب کا مستحق ہوگا، حتی کہ ایسا کرنے سے ایمان کا سلامت رہنا دشوار ہے، وہ شخص خواہ بینا ہو، یا نابینا، اگر ایسا شحص نماز میں شریک ہوکر امام کو لقمہ دےگا اور امام اس کا لقمہ لےگا تو امام کی اور سب مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائےگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۸۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)