انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام سورۂ فاتحہ کے بعد سوچتا رہا تو سجدۂ سہو کرنا ہوگا یا نہیں؟ سورۂ فاتحہ ختم کرنے کے بعد آمین اور سورۃ سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے علاوہ ایک رکن مقدار یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے بقدر خاموش رہا یا سوچتا رہا تو سجدۂ سہو واجب ہوگا، اگر سجدۂ سہو نہ کیا تو اعادہ لازم ہوگا، اگر اس سے کم وقفہ کیا تو سجدۂ سہو نہ کرے، نماز ہوجائے گی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۸۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔احسن الفتاویٰ:۴/۴۹، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۵۳۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)