انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شاہ علم اللہؒ (۱)طالب کو جس طرح زبان سے سوال کرنا منع ہے اس سے کہیں زیادہ دل سے سوال کرنا بھی ممنوع ہے ’’السوال ذلّ‘‘(سوال ذلت ہے ) کا اثر صرف انسانوں تک محدود رہتا ہے اور دل کے سوال سے حضورئ قلب میں خلل واقع ہوتا ہے ، حدیث شریف میں ہے "قلب المؤمن حرم اللہ حرام یلج فیہ غیر اللہ" یعنی مؤمن کا دل خدا کا حرم ہے ، حرام ہے کہ اس میں خدا کے سوا کوئی اور چیز داخل ہو ۔ (۲)طالبانِ حق کو چاہئے کہ تمام عمر اسی جد و جہد میں گزاریں کہ دل ماسوی اللہ سے خالی ہو ، اگر اسی جہان میں یہ دولت نصیب ہوگئی تو زہے سعادت ، اور اگر نہیں ملی ہے تو اسی طلب میں مردانہ وار جان دیدے ، اس لئے کہ جو ان حجابات کے دور کرنے اور واصلِ حق ہونے میں جان دیدے گا امید ہے کہ مرنے کے بعد یہ حجاب اس سے اٹھالیا جائےگا اور عشق و محبت کی جو ترقی یہاں نہ ہوسکی تھی وہ شوق و طلب کی برکت سے وہاں حاصل ہوجائےگی ۔