انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب کوئی سفر کے لیے جائے عَنْ أَنَسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي قَالَ زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى قَالَ زِدْنِي قَالَ وَغَفَرَ ذَنْبَكَ قَالَ زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ۔ (ترمذی، بَاب مَا يَقُولُ إِذَا وَدَّعَ إِنْسَانًا) حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص آپ ﷺ کے پاس آیا اورکہا کہ میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں، مجھے کچھ نصیب فرمادیجئے،آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: فِیْ حِفْظِ اللہِ وفِیْ کَنْفِہ زَوَّدَکَ اللہُ التَّقْوَیٰ وَغَفَرَذَنْبَکَ وَوَجَّھَکَ فِیْ الْخَیْرِ حَیْثُ مَاکُنْتُ (الدعا:۲/۱۱۸۰،ترمذی:۳۴۴۴،بسندحسن لغیرہ) ترجمہ:خداکی حفاظت اوراسی کی پناہ میں،اللہ تجھے تقویٰ کا توشہ دے تیرے گناہ معاف فرمائے،جہاں بھی ہو تجھے خیر کے راستے پر گامزن رکھے۔ حضرت قتادہؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ہاتھ پکڑ کر رخصت کرتے وقت یہ دعادی۔ جَعَلَ اللہُ تَقْویٰ زَادَکَ وَغَفَرَذَنْبَکَ وَوَجَّھَکَ لِلْخَیْرِ حَیْثُ مَاتَکُوْنُ (الدعاء للطبرانی:۱۸۰،بسند لیس فیہ مقال) ترجمہ:خدا تقویٰ تیرا توشہ بنائے،تیرے گناہ معاف فرمائے،بھلائی کے رخ پر رکھے جہاں تو رہے۔