انوار اسلام |
س کتاب ک |
کپڑے خراب ہونے کا اندیشہ ہویاکوئی اور عذر ہو تو کھڑےہوکر وضو کرنے كا حكم کھڑے ہوکر وضو کرنے میں چھینٹے پڑنے کا احتمال ہے، اس لیے حتی الوسع وضو بیٹھ کرکرنا چاہیے؛ لیکن اگرمجبوری ہو تو کھڑے ہوکر وضو کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں اور آج کل گھروں میں بیسن لگے ہوئے ہیں اور لوگ زیادہ تر بیسن سے ہی کھڑے ہوکر وضو کرلیتے ہیں، وضو تو اس طرح بھی ہوجاتا ہے (اور وضو صحیح ہوتواس سے نماز پڑھنا بھی صحیح ہے) لیکن افضل یہ ہے کہ قبلہ رُخ بیٹھ کروضو کرے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)