انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ ابو الحسن ہجویری (۱)سالک کے آداب یہ ہیں کہ وہ حق کی اتباع کرتا ہو ، بندوں کا حق بھی ادا کرتا ہو ، اس کے لئے کسی شیخ کی صحبت ضروری ہے کیونکہ تنہائی اس کے لئے آفت ہے ، جب کوئی درویش اس کے پاس آئے تو اس کاعزت کےساتھ استقبال کرے ، سفر کرے تو خدا کے واسطے کرے یعنی اس کا سفر حج یا غزوہ یا علم یا کسی شیخ کی تربت کی زیارت کے لئے ہو ، اس کا کھانا پینا بیماروں کے کھانے پینے کے مانند ہو ، اور حلال ہو ، اور وہ دنیا دار کی دعوت قبول نہ کرے ، چلے تو خاکساری و تواضع سے چلے ، رعونت اور تکبر اختیار نہ کرے ، اسی وقت سوئے جب نیند کا غلبہ ہو ، خاموش رہے کیونکہ خاموشی گفتار سے بہتر ہے لیکن گفتار کے ساتھ حق ہو تو وہ خاموشی سے بہتر ہے ، اور کسی چیز کی طلب کرے تو خدا تعالیٰ سے کرے ۔ ؒ