انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسبوق اگر امام کے ساتھ سلام پھیردے تو سجدۂ سہو کرے گا یا نہیں؟ مسبوق اگر امام کے ساتھ ہی سلام پھیرا تو یاد آنے پر فوراً اٹھ جائے ، اس صورت میں سجدۂ سہو کی بھی ضرورت نہیں اور اگر امام کے بعد سلام پھیرا تو سجدۂ سہو لازم ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۷۴، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۴، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۷۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۸۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)