انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حکام کی نگرانی اوراُن سے کامل واقفیت حکام کے انتخاب میں احتیاط کے ساتھ اتنا ہی اہم مرحلہ ان کے افعال واعمال کی نگرانی اوران کے طرز حکومت سے خبر داری ہے زیاد کا یہ قول تھا کہ والی کو اپنے پورے عملہ سے خود عملہ والوں سے زیادہ خبردار رہنا چاہئے، اوراس اصول پر وہ پورے طور سے عمل پیرا تھا وہ تمام عاملوں پر گہری نظر رکھتا تھا، ایک مرتبہ ایک شخص نے امتحاناً پوچھا کہ آپ مجھ کو جانتے ہیں، اس نے کہا کہ تنہا تم کوہی نہیں ؛بلکہ تمہاری سات پشت کو جانتا ہوں اور جو لباس تم پہنتے ہو اسے بھی بتاسکتا ہوں، اگر تم میں سے کوئی شخص کسی سے چادر مستعار لے کر پہنے تو پہچان کر بتادوں گا۔(یہ تمام تفصیلات یعقوبی:۲/۲۷۹،۲۸۰ سے ماخوذ ہیں)عمال کے محاسبہ کا ذکر آگے آئے گا۔