انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ہند ؓبن حارثہ نام ونسب ہند نام،باپ کا نام حارث تھا،نسب نامہ یہ ہے،ہند بن حارث بن سعید بن عبداللہ بن غیاث بن سعد بن عمرو بن عامر بن ثعلبہ بن مالک بن افصی اسلمی اسلام ہندکے آٹھ بھائی تھے اورآٹھوں صلح حدیبیہ کے پہلے مشرف باسلام ہوئے ،صلح حدیبیہ میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب تھے اوربیعت رضوان کے شرف سے مشرف ہوئے، ان میں دو بھائی ہند اور اسماء مستقل طور سے دامنِ نبویﷺ سے وابستہ ہوگئے، شب وروز آنحضرتﷺ کی خدمت گذاری میں رہتے تھے،حضرت ابو ہریرہؓ جیسے آستانہ نبوت کے حاضر باش روایت کرتے ہیں کہ اسماء اورہند کی خدمت گذاری اورحاضر باشی کی وجہ سے میں انہیں آپ کا خادم سمجھتا تھا۔ (اسد الغابہ:۵/۷۱) ہند نہایت مسکین تھے،معاش کا کوئی سہارا نہ تھا، اس لیے اصحاب صفہ کے زمرہ میں شامل ہوگئے (ابن سعد،جلد۴،ق۲،صفحہ:۵۱) آنحضرتﷺ نے عاشورہ کے روزہ کا حکم بنی اسلم میں ان ہی کے ذریعہ بھجوایا تھا۔ (اسد الغابہ:۵/۷۱) وفات امیر معاویہؓ کے عہد خلافت میں وفات پائی۔ (ابن سعد،جلد۴،ق۲،صفحہ:۵۱)