انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جو شخص قربانی نہ کرسکے اس کی نمازِ عید کا کیا حکم ہے؟ عید کی نماز کا مستقل الگ حکم ہے اور قربانی کا حکم الگ ہے، اگر کوئی شخص باوجود وسعت کے قربانی نہ کرے تو اس کے ذمہ واجب باقی رہ گیا جس کے ترک سے وہ گنہگار ہوگا، اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہوگا، مگر اس کی وجہ سے نمازِ عید ساقط نہ ہوگی اور نہ اس کو عیدگاہ جانے سے روگا جائے گا اور نماز عید سے پہلے تو قربانی واجب بھی نہیں ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۷۰،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)