انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت سید محمد بن علیان نسویؒ (۱)زہد فی الدنیا رغبت الی الآخرت کی کنجی ہے ۔ (۲)اولیاء اللہ کی علامات میں سےایک یہ بات بھی ہے کہ جن مقدرات سے لوگ ناراض ہوتے ہیں ان سے یہ حضرات خوش ہوتے ہیں۔ (۳)کسی سخی کی سخاوت اس وقت خالص ہوتی ہے جب کہ اپنے عطیہ کو کم سمجھے اور جس کو دیا ہے اس کے فضل و بڑائی کا یقین کرے ۔ (۴)جس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت ثواب کی امید یا عذاب کے ڈر سے کی تو اس نے اپنی دنائت کو ظاہر کیا اور اپنی طمع کا اظہار کیا ۔ (۵)بندے کے لئے کس قدر بری بات ہے کہ اپنے سید و مالک کی خدمت کسی دینی یا دنیوی غرض کے لئے کرے ۔