انوار اسلام |
س کتاب ک |
دانتوں سے خون نکل آئے تو وضو رہیگا یا نہیں؟ خون کے نکلنے سے اس وقت وضو ٹوٹ جاتا ہے، جب کہ وہ بہنے کے درجہ میں آجائے؛ اگربہنے کے درجہ میں نہ ہو، خون کا تھوڑا سا اثر ہو، تو وضو نہیں ٹوٹے گا؛ چنانچہ فقہاء نے لکھا ہے:اگرکسی چیز کوچبایا جائے یا مسواک کی جائے اور اس میں خون کا اثر پایا جائے توجب تک سیلان یعنی خون کے بہنے کی کیفیت نہیں پائی جائے، وضو نہیں ٹوٹے گا۔ دانتوں سے خون نکلنے کی وجہ سے اگرتھوک میں خون آرہا ہوتودیکھا جائے گا کہ غلبہ خون کا ہے یاتھوک کا؛ اگرتھوک غالب ہو اور خون کم ہوتو وضو نہیں ٹوٹے گا اور خون غالب یابرابر ہوتووضو ٹوٹ جائے گا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۱۵۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ مفہوم آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)