انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مدینہ طیبہ کی دعائیں روضہ اطہر نظر آئے تو امام نووی ؒ نے لکھا ہے کہ مدینہ طیبہ کے اشجا ر اورحرم( روضہ اطہر) نظر آنے پر یہ دعاء پڑھے: اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلٰی اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَارْزُقْنِیْ فِیْ زِیَارَۃِ قَبْرِ نَبِیِّکَ مَا رَزَقَتَہُ اَوْلِیَاءَ کَ وَاَھْلِ طَاعَتِکَ وَاغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ یَا خَیْرَ مَسْئُولٍ (اذکار نوویہ:۱۷۴) ترجمہ:اے اللہ ہم پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اورہمیں اپنے نبی کی قبر کی زیارت کی توفیق عطا فرما، جیسا کہ آپ نے اپنے دوستوں اوراہل عبادت کو توفیق دی،ہماری مغفرت فرما اورہم پر رحم فرما،اے بہترین سوال کئے جانے والے۔عزالدین بن جماعۃ نے لکھا ہے کہ جب آثار مدینہ نظر آئے اورحرم مدینہ میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھنا مستحب ہے۔ اَللّٰھُمَّ ھٰذا حَرَمُ رَسُوْلِکَ فَاجْعَلْہُ لِیْ وِقَایَۃَ مِنَ النَّارِ وَاَمَاناً مِنَ الْعَذَابِ وَسُوءِ الْحِسَابِ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَارْزُقْنِیْ فِیْ زِیَارَۃِ رَسُولِکَ مَا رَزَقْتَہُ اَوْلَیَاءَ کَ وَاَھْلَ طَاعَتِکَ وَاغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ یَا خَیْرَ مَسْئُولٍ (ہدایۃ السالک:۳/۱۳۷۳) ترجمہ:اے اللہ یہ تیرے رسول پاک کا حرم ہے،پس اسے میرے لئے جہنم کا وقایہ بنادے اورعذاب ،برے حساب سے امن دینے والا بنادیجئے اے اللہ اپنی رحمت کے دروازے کھول دیجئے اپنے رسول کی ایسی زیارت سے نوازئیے جیسی زیارت آپ اپنے دوستوں کو اوراہل عبادت کو نوازتے ہیں ہماری مغفرت فرمادیجئے اورہم پر رحم فرمادیجئے،اے بہتر وہ جس سے سوال کیا جائے۔