انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تیز ہوا چلے حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب تیز ہوا دیکھتے تو یہ دعاء پڑھتے: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُکَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ (مسلم،باب التعوذ عند رؤیۃ الریح والغیم،حدیث نمبر:۱۴۹۶) ترجمہ:اے اللہ اس کی اورجو اس میں ہے اس کی اورجس کے ساتھ بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی کا سوال اوراس کی برائی اورجو اس میں ہے اور جس کے ساتھ بھیجی گئی ہے اس کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں۔ حضرت سلمہ بن اکوع ؓ فرماتے ہیں کہ جب ہوا تیز ہوتی تو آپ یہ دعاء فرماتے اَللّٰھُمَّ لَقْحاً وَلَا عَقِیْماً (ابن سنی:۲۵۸،مجمع الزوائد:۱۰/۱۳۵،برجال صحیح) ترجمہ: اے اللہ اسے بارش ولا بنا، اسے بانجھ (رحمت نہ ہو) نہ بنا۔