انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** آپ ﷺ نے یہ دعاء کی حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ لوگوں نے بارش نہ ہونے کی شکایت کی تو آپ عید گاہ تشریف لے گئے اولاً منبر پر تکبیر اورحمد باری کی پھر یہ دعاء کی مختصراً الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللَّهُ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ اللَّهُمَّ أَنْتَ اللَّهُ لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ الْغَنِيُّ وَنَحْنُ الْفُقَرَاءُ أَنْزِلْ عَلَيْنَا الْغَيْثَ وَاجْعَلْ مَا أَنْزَلْتَ لَنَا قُوَّةً وَبَلَاغًا إِلَى حِينٍ (سنن ابی داؤد،باب رفع الیدین فی الاستسقاء،حدیث نمبر:۹۹۲) ترجمہ:تمام تعریف اللہ کےلیے ہے جو مہربان نہایت ہی رحم کرنے والا ہے،یوم جزا کا مالک ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں جو چاہتا ہے کرتا ہے اے اللہ آپ معبود ہیں آپ کے سوا کوئی معبود نہیں،آپ غنی ہیں، ہم فقیر ہیں،ہمارے اوپر بارش نازل کیجئے جو آپ نازل کریں اسے باعث قوت بنائیں اور وقت مقرر تک ان سے نفع پہنچائیں۔