انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جس لڑکے کی عمر اسلامی اعتبار سے پندرہ سال ہوچکی ہو کیا وہ تراویح پڑھاسکتا ہے؟ بچہ بالغ ہوجائے تو وہ تراویح پڑھاسکتا ہے، اگر بلوغت کی علامت (احتلام، انزال، احبال) ظاہر نہیں ہوئی مگر اس کی عمر اسلامی حساب سے پورے پندرہ سال ہوگئی ہو تو شرعاً وہ بالغ سمجھا جاتا ہے اور اس صورت میں وہ تراویح پڑھاسکتا ہے، اگر بلوغت کی علامت ظاہر نہیں ہوئی اور بچہ کی عمر اسلامی اعتبار سے پورے پندرہ سال کی بھی نہیں ہوئی تو مختار قول کے مطابق ایسا بچہ تراویح نہیں پڑھا سکتا ۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۶۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)