انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عشق بازی عرب جاہلیت میں پردہ کا مطلق رواج نہ تھا،ان کی عورتیں آزادانہ مردوں کے سامنے آتی تھیں،مشاغل اورضروریاتِ زندگی کی کمی آزاد مزاجی اورشاعری ومفاخرت،نیز ملک کی گرم آب وہوانے یہ مرض بھی ان میں پیدا کردیا تھا، ان میں وہ آدمی کمینہ اورذلیل سمجھا جاتا تھا جس کو کسی عورت سے کبھی عشق پیدا نہ ہوا ہو،عرب کے بعض قبائل اپنی عشق بازی کی وجہ سے مشہور تھے،مثلاً بنی عذرہ کے عشق کی یہاں تک شہرت تھی کہ اَعْشَقُ مِنْ بَنِیْ عَذْرَۃَ کی مثل مشہور ہے یعنی فلاں شخص بنی عذرۃ سے بھی زیادہ عاشق مزاج ہے،ایک اعرابی سے کسی نے پوچھا تھا کہ تو کس قوم سے ہے،ا س نے جواب دیا میں ایسی قوم میں سے ہوں کہ جب وہ عاشق ہوتے ہیں تو ضرور مرجاتے ہیں،اس کلام کو ایک لڑکی سن رہی تھی،وہ کہنے لگی: عَذَر ی ورب الکعبۃ (رب کعبہ کی قسم ہے تو ضرور عذری ہے)