انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نماز عیدین کا طریقہ warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. جب عید کی نماز ادا کرنے کا ارادہ کرے تو امام کے ساتھ کھڑا ہو جائے ،نماز عید اور امام کی متابعت کی نیت کرے اور تکبیرتحریمہ کہے، پھر ثناء پڑھے، پھر امام کے ساتھ تین تکبیریں (زائد) کہے ، ہر مرتبہ میں اپنے ہاتھوں کو کانوں کے برابر اٹھائے۔حوالہ عَنْ بَكْرِ بْنِ سُوَادَةَ :أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ مَعَ كُلِّ تَكْبِيرَةٍ فِى الْجَنَازَةِ وَالْعِيدَيْنِ(السنن الكبري للبيهقي باب رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِى تَكْبِيرِ الْعِيدِ ۶۴۱۰) بند پھر خاموش رہے ، اور امام آہستہ سے اعوذ باللہ ۔۔۔ الخ بسم اللہ ۔۔۔الخ کہے، پھر جہراً سورہ فاتحہ پڑھے پھر اس کے ساتھ دوسری سورۃ ملالے ، امام کا پہلی رکعت میں سورۂ اعلی پڑھنا مستحب ہے ، پھر امام کے ساتھ رکوع و سجدہ کرے ، جیسا کہ روزانہ کی نمازوں میں رکوع وسجدہ کیاجاتا ہے ، جب امام کے ساتھ دوسری رکعت کیلئے کھڑا ہو تو خاموش کھڑا ہو جائے ، اور امام آہستہ سے بسم اللہ ۔۔۔الخ پڑھے پھر جہراً سورۂ فاتحہ پڑھے اوردوسری سورت پڑھے، امام کا دوسری رکعت میں سورہ غاشیہ کا پڑھنا مستحب ہے۔ حوالہ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ وَفِي الْجُمُعَةِ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ (مسلم، بَاب مَا يُقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ ۱۴۵۲) ۔ بند پھر جب امام قرأت سے فارغ ہو جائے تو تیں تکبیریں کہے اور مقتدی بھی اس کے ساتھ تکبیریں کہے ، ہر مرتبہ میں اپنے ہاتھوں کو کانوں تک اٹھائے۔ حوالہ أ ن بن مسعود کان یکبر فی العیدین تسعا تسعا أربعا قبل القراء ۃ ثم کبر فرکع وفی الثانیۃ یقرأ فإذا فرغ کبر أربعا ثم رکع (مصنف عبدالرزاق، باب التکبیر فی الصلاۃ یوم العید، حدیث نمبر:۵۶۸۶) عَنْ بَكْرِ بْنِ سُوَادَةَ :أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ مَعَ كُلِّ تَكْبِيرَةٍ فِى الْجَنَازَةِ وَالْعِيدَيْنِ (السنن الكبري للبيهقي باب رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِى تَكْبِيرِ الْعِيدِ ۶۴۱۰) بند پھر رکوع سجدہ کرے، اور روزانہ کی نمازوں کی طرح نماز کو مکمل کرے، جب امام نماز سے فارغ ہو جائے تو دو خطبہ دے ۔حوالہ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ شَهِدْتُ صَلَاةَ الْفِطْرِ مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ فَكُلُّهُمْ يُصَلِّيهَا قَبْلَ الْخُطْبَةِ (مسلم، كِتَاب صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ ۱۴۶۴) بند جن میں لوگوں کو عیدالفطر کے احکام سکھائے۔ حوالہ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ (مسلم، بَاب ذِكْرِ الْخُطْبَتَيْنِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَمَا فِيهِمَا مِنْ الْجَلْسَةِ ۱۴۲۶) بند اگر تکبیرات زوائد کو دوسری رکعت میں قرأت پر مقدم کرے توبھی جائز ہے۔ حوالہ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدِ ، فِي الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ بِتَكْبِيرَةِ الافْتِتَاحِ ، وَفِي الآخِرَةِ سِتًّا بِتَكْبِيرَةِ الرَّكْعَةِ ، كُلُّهُنَّ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ. (مصنف ابن ابي شيبة فِي التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ وَاخْتِلاَفِهِمْ فِيهِ ۱۷۳/۲) بند لیکن بہتر یہ ہے کہ قرأت کو دوسری رکعت میں تکبیرات زوائد پر مقدم کرے۔حوالہ عن علقمة و الأسود بن يزيد :أن ابن مسعود كان يكبر في العيدين تسعا أربعا قبل القراءة ثم يكبر فيركع وفي الثانية يقرأ فإذا فرغ كبر أربعا ثم ركع (المعجم الکبیر،باب عبداللہ بن مسعود ، حدیث نمبر:۹۵۱۷، جلدنمبر:۹/۳۰۴۔) بند اگر کوئی عذر ہو تو عید کی نماز کو دوسرے دن تک مؤخر کیا جاسکتا ہے۔ حوالہ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَكْبًا جَاءُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْهَدُونَ أَنَّهُمْ رَأَوْا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا وَإِذَا أَصْبَحُوا أَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلَّاهُمْ (ابوداود بَاب إِذَا لَمْ يَخْرُجْ الْإِمَامُ لِلْعِيدِ مِنْ يَوْمِهِ يَخْرُجُ مِنْ الْغَدِ ۹۷۷) بند جس کی امام کے ساتھ عیدین کی نماز فوت ہو جائے تو وہ اس کی قضاء نہ کرے ، اس لئے کہ وہ بغیر جماعت کے صحیح نہیں ہوتی۔ حوالہ قَالَ يَحْيَى :يُقَالَ :لاَ جُمُعَةَ ، وَلاَ أَضْحَى ، وَلاَ فِطْرَ إِلاَّ لِمَنْ حَضَرَ مَعَ الإِمَام. (مصنف ابن ابي شيبة فِي الْقَوْمِ يَكُونُونَ فِي السَّوَادِ ، فَتَحْضُرُ الْجُمُعَةُ ، أَوِ الْعِيدُ ۱۹۱/۲) بند