انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مقتدی غلطی سےتیسری رکعت میں بیٹھ گیااور امام کھڑا ہوگیا تو کیا حکم ہے؟ زید نابینا ہے اور خالد بینا ہے اور دونوں جماعت میں شامل ہوئے امام جب تیسری رکعت پڑھ کر کھڑا ہوا تو یہ دونوں سمجھے کہ چوتھی رکعت ہے اور قعدہ میں بیٹھ گئے جب امام چوتھی رکعت کا رکوع کیا تب یہ سمجھے کہ ہم سے غلطی ہوئی، تب اٹھ کر قیام و رکوع کیا اور امام کے ساتھ شامل ہوگئے اور پھر امام کی نماز کے ختم ہونے کے بعد اپنی باقی رکعت پوری کرلی تو نماز ان کی ہوگئی۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۷۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)