انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** آخرت کی پہلی منزل عالم برزخ یعنی قبر کی زندگی میں دنیا میں کئے گئے اعمال کے مطابق آخرت میں انسان کے ساتھ جو معاملہ ہونا ہے، اس کا ہلکا سانمونہ اورسلسلہ قبر سے ہی شروع ہوجاتا ہے، اسی لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:قبر جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھایا جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے۔ (ترمذی، باب منہ بعد باب ماجاء فی صفۃ اوانی الحوض، حدیث نمبر:۲۳۸۴) اسی لیے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کسی قبر پر کھڑے ہوتے تو بہت روتے یہاں تک کہ آنسووں سے ان کی ڈاڑھی تر ہوجاتی،ان سے پوچھا گیا یہ کیا بات ہے کہ آپ جنت و دوزخ کو یاد کرتے ہیں تو نہیں روتے اورقبر کی وجہ سے اس قدر روتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ رسول اللہﷺ فرماتے تھے کہ قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے؛لہٰذا اگر بندہ اس سے نجات پاگیا تو آگے کی منزلیں اس سے اورزیادہ سخت اورکھٹن ہیں؛نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی فرماتے تھے کہ میں نے کوئی منظر نہیں دیکھا مگر یہ کہ قبر کا منظر اس سے زیادہ خوفناک اورشدید ہے۔ (ترمذی، باب ماجاء فی ذکر الموت، حدیث نمبر:۲۲۳۰)