انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا وتر میں قنوت کے بجائے تشہد پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا؟ اگر وتر میں دعائے قنوت کے بجائے تشہد پڑھی گئی یا قرآن پاک میں سے چند آیات پڑھی تو اس صورت میں سجدۂ سہو واجب نہیں، قنوت کے لئے کوئی مخصوص دعاء لازم نہیں کہ اس کے ترک کرنے سے سجدۂ سہو لازم آتا یا نماز فاسد ہوجاتی، تشہد بھی ایک قسم کی دعاء ہے جو کہ قنوت کے لئے کافی ہوسکتی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۱۶۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)