انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عطیہ القرضی نام ونسب عطیہ نام، باپ کے نام کے متعلق کوئی تصریح نہیں ملی، قبیلہ بنوقریظہ کے یہودی تھے۔ (استیعاب:۵۱۸) اسلام بنوقریظہ کے روزجولوگ نابالغ سمجھ کرچھوڑ دیے گئے تھے اور بعد میں مسلمان ہوگئے، ان میں حضرت عطیہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ (اسدالغابہ:۳/۴۱۳) زندگی کے عام حالات اور وفات کے متعلق کوئی تصریح نہیں ملی۔ علم وفضل کتب احادیث میں آپ کی ایک روایت مجاہد عبدالملک بن عمیر وغیرہ کے واسطے سے مروی ہے۔ (اسدالغابہ:۳/۴۱۳)