انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** لفظ حدیث بعد از اسلام اللہ تعالی نے اپنے آخری پیغمبرکو جن امیین میں بھیجا،انہوں نے حلقہ بگوش اسلام ہونے کے بعد آقا ومولی کی ہر بات اور ادا کواسی قومی مزاج کے ساتھ یاد رکھا جو صدیوں کی تاریخ میں ان میں راسخ ہوچکاتھا،نئے حالات اور نئے تقاضوں سے علم کا ایک نیا باب شروع ہوا ؛یہی علم حدیث ہے جس میں قرآنی تعلیم کے ساتھ ساتھ عربوں کے اس قومی مزاج کو بھی کافی دخل ہے جو عرب میں قبل از اسلام موجود تھا،حضور اکرمﷺ ایک ایسے ملک میں مبعوث ہوئے جہاں آپ کی تعلیمات اور شریعت علم کی باقاعدہ تدوین سے پہلے پورے اہتمام اور فکر سے زبانی نقل وروایت میں محفوظ رکھی جاسکیں،اس سے پہلے دور میں گو حدیث لکھنے کا آغاز ہوچکا تھا؛لیکن زبانی روایت کا بہر حال غلبہ تھا،حدیث اس زبانی روایت کو ہی کہتے ہیں، جس کا موضوع آنحضرتﷺ اور ان کے رفقاء کی زندگی تھی۔