انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مقتولوں کی تعداد بہ اختلاف روایت قتل ہونے والوں کی تعداد چھ سو سے آٹھ سو تک بتائی جاتی ہے ، خواتین بنو قریظہ میں سے صرف ایک عورت نباطہ قرظیہ جو حکم قرظی کی بیوی تھی حضرت خلددؓ بن سوید پر چکی کاپاٹ پھینک کر شہید کرنے کے قصاص میں قتل کی گئی، زبیر بن با طا ایک عمر رسیدہ نا بینا یہودی تھا ، اس نے جنگ بعاث میں حضرت ثابت ؓ بن قیس پر احسان کیا تھا اور پیشانی کے بال کاٹ کر چھوڑ دیا تھا ، حضرت ثابتؓ بن قیس کی سفارش پر اس کی جان بخشی کی گئی ، اس کے اہل و عیال اورمال کو بھی چھوڑ دیا گیا، اسی طرح حضرت سلمیٰ ؓ بنت قیس اُم المنذر سلیط بن قیس ( جو انصار میں ابتدائی ایمان لانے والی صحابیہ تھیں) نے نوجوان یہودی رفاعہ بن شمویل قرظی کو مانگ لیا، اس کی بھی جاں بخشی کی گئی ، گرفتار ہونے والی عورتوں اور بچوں کی تعداد (۷۵۰) تھی، ہتھیار ڈالنے سے قبل بنو قریظہ کے تین افراد نے اسلام قبول کیا، ان کے نام: ۱- ثعلبہ بن سعید ۲- اسید بن سعید اور ۳- اسید بن عبید ہیں ، ان کے مال و اسباب اور جائیداد سے کوئی تعرض نہیں کیا گیا، ایک یہودی عمرو بن سعد بنو قریظہ کی بد عہدی سے ناراض ہو کر قلعہ سے باہر نکل آیا، حضرت محمد بن مسلمہؓ نے اُسے پکڑ لیا لیکن حقیقت معلوم ہوئی تو چھوڑ دیا۔