انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** معوذتین عقبہ بن عامرؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہر نماز کے بعد معوذتین پڑھا کروں اورابوداؤد کی روایت میں ہے کہ معوذات پڑھا کریں، پس مناسب ہے کہ قل اعوذ برب الناس ، قل اعوذ برب الفلقاور قل ھواللہ احد پڑھا کرے۔ (ابوداؤد،صفحہ۲۱۳،اذکار نوی،صفحہ۱۰۱) حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ دو باتیں ایسی ہیں جس کو اختیار کرنے والا جنت میں داخل ہوگا اور وہ دونوں سہل ہیں اوران پر عمل کرنے کا ثواب بہت زیادہ ہے،ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سبحان اللہ کہنا، دس مرتبہ اللہ اکبر کہنا، دس مرتبہ الحمدللہ کہنا، اس طرح پانچوں نماز میں اس کی تعداد دیڑھ سو ہوجائے گی،راوی نے کہا کہ میں آپ ﷺ کو اسے ہاتھوں پر شمار کرتے ہوئے پایا، آپ ﷺ نے فرمایا یہ تو زبان پر ایک سو پچاس ہوئے اور ترازو میں ان کا وزن ایک ہزار ہوا۔ (ترمذی:۲/۱۷۸،نزل الابرار،صفحہ۹۹،اذکار،صفحہ:۵۹) حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر نماز کے بعد سو مرتبہ سبحان اللہ ۱۰۰،مرتبہ ،اللہ اکبر،۱۰۰ مرتبہ لا الٰہ الا اللہ پڑھ لیا کرے،اس کے بعد گناہ معاف ہوجائیں گے، خواہ سمندر کے جھاگ سے زاید ہی کیوں نہ ہوں۔ (نسائی،نزل الابرار:۹۹) فائدہ:نسائی میں صبح کی نماز کے بعد ہے اوراللہ اکبر نہیں ہے۔ (۱:۱۹۹)