انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز عید میدان میں پڑھنے اور مسجد میں پڑھنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ عیدگاہ میں جاکر نماز عید ادا کرنا سنت ہے اگرچہ جامع مسجد میں وسعت ہو، اگر عیدگاہ میں لوگ جاکر نماز ادا کرلیں اور کچھ لوگ شہر کی جامع مسجد میں پڑھ لیں تب بھی مستحق ملامت نہیں، سب لوگ اگر مسجد ہی میں پڑھیں تو خلافِ سنت ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۰۴،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۹۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۱۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)