انوار اسلام |
س کتاب ک |
بعد میں آنے والا رکوع میں کس طرح شامل ہو؟ حکم یہ ہے کہ بعد میں آنے والا شخص کھڑا ہونے کی حالت میں تکبیرِ تحریمہ کہہ کر رُکوع میں چلا جائے، تکبیر کے بعد قیام کی حالت میں ٹھہرنا کوئی ضروری نہیں، پھر اگر امام کو عین رُکوع کی حالت میں جاملا تو رکعت مل گئی، خواہ اس کے رُکوع میں جانے کے بعد امام فوراً ہی اُٹھ جائے، اور اس کو رُکوع کی تسبیح پڑھنے کا بھی موقع نہ ملے، اور اگر ایسا ہوا کہ اس کے رُکوع میں پہنچنے سے پہلے امام رُکوع سے اُٹھ گیا تو رکعت نہیں ملی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۹۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)