انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وفد بنی کلاب یہ وفد (۱۳) افراد پر مشتمل تھا جن میں لبید بن ربیعہ اور جبار بن سلمیٰ بھی تھے، ارکان وفد کو حضرت رملہؓ بنت حارث کے مکان میں ٹھہرایا گیا تھا، حضرت کعبؓ بن مالک کو وفد بنی کلاب کی آمد کا علم ہوا تو ان کے پاس گئے اس لئے کہ جبار بن سلمیٰ ان کے دوست تھے، حضرت کعبؓ کے ساتھ وہ حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مسلمانوں کی طرح سلام کیا اور بتلایا کہ حضرت ضحاکؓ بن سفیان کی تبلیغ سے انھوں نے اسلام قبول کیا تھا۔