انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت علیؓ کے ہاتھوں فتح خیبر بخاری اور مسلم نے حضرت سہل بن ساعد ؓ سے روایت کیا ہے کہ خیبر کی جنگ کے دوران ایک دن نبی کریمﷺ نے فرمایا میں کل نشان اور جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جس کے ہاتھ پر خدا تعالی فتح عنایت کرےگا ،وہ اللہ تعالی اور اس کے رسول کو دوست رکھتا ہے اور اللہ تعالی اور اس کا رسول اس شخص کو دوست رکھتے ہیں، جب صبح ہوئی تو لوگ عطائے نشان کی امید میں حاضر ہوئے ، نبی کریمﷺ نے فرمایا علی ابن ابی طالب کہاں ہے ،لوگوں نے عرض کیا ان کی آنکھیں دکھ رہی ہیں،آپﷺ نے فرمایا ان کو بھیجو،لوگ ان کو لے آئے،آپﷺ نے اپنا لعاب دہن ان کی آنکھوں پر لگایا ،لعاب دہن کی برکت سے آنکھیں صاف ہوگئیں اور آنکھوں میں کوئی تکلیف باقی نہ رہی ایسا معلوم ہوا گویا آنکھیں دکھ ہی نہیں رہی تھیں پھر آپﷺ نے ان کو نشان عطا فرمایا؛ چنانچہ حضرت علی ؓ کی شجاعت اور بہادری سےخیبر آپ کے ہاتھ پر فتح ہوا، یعنی جیسا نبی کریمﷺ نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا، دہن مبارک کے لعاب کی برکت سے آنکھوں کا اچھا ہوجانا یہ بھی ایک معجزہ ہے۔