انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
روضۂ اقدس اور اولیاء کرام کی مزارات پرگنبد کیوں ہے؟ قبروں پرتعمیر (گنبد وغیرہ) کوحضرت رسول مقبول ﷺ نے خود ہی منع فرمایا ہے، اپنے مزار مبارک پربھی بنانے کا حکم نہیں دیا، جس نے بنایا خلافِ حدیث شریف بنایا، اس کوقصوروار کہا جائے، حدیث پاک کے خلاف کرنے سے اس کوسراہا نہیں جائے گا اور اس کے عمل کی وجہ سے حدیث شریف کوترک نہیں کیا جائے گا، اتباع کے لئے حدیث شریف ہے نہ کہ بادشاہوں کا عمل، اولیائے کرام نے اپنے قبور پرگنبد بنانے کونہیں فرمایا اور فرماتے بھی کیسے، جب کہ حدیث پاک میں مخالفت ہے، بعد والوں نے جوکچھ کیا اس کے ذمہ داری اولیائے کرام پرنہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۱۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۴۵۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)