انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کوہستانی خراسان کی فتوحات ۵۳ھ میں عبید اللہ بن زیاد خراسان کا والی بنایا گیا،اس وقت اس کی عمر کل ۲۵ سال کی تھی ؛لیکن اس نو عمری کے باوجود خراسان کے دشوار گزار کوہستانی علاقہ کو اونٹ کے ذریعہ عبور کرکے رامنی،نسف اوربیکند پر اسلامی پرچم لہرایا، اس جنگ میں ترکوں کی ملکہ ساتھ تھی،اس کی ایک جوتی چھوٹ گئی تھی جو مسلمانوں کے ہاتھ لگی، اس کی قیمت کا اندازہ دولاکھ درہم تھا۔ (ایضا:۴۱۴۰،وطبری:۱۶۹،بلاذری کا بیان اس سے مختلف ہے)