انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بیوی کی خواہش پوری کرنے کے لئے ترکِ جماعت جائز ہے یا نہیں؟ اذان ہوگئی اور بیوی کہتی ہے کہ نماز سے پہلے میری خواہش پوری کرو ایسی صورت میں اگر مرد کو بھی اس حد تک میلان ہوگیا کہ نماز میں پوری توجہ نہ رہےگی تو ترکِ جماعت جائز ہے، فارغ ہوکر اطمینان سے نماز پڑھے، اگر مرد کو اس حد تک خواہش نہیں تو صرف عورت کے کہنے پر ترکِ جماعت جائز نہیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۹۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)