انوار اسلام |
س کتاب ک |
عورتوں کا امام بننا صحیح ہے یا نہیں؟ عورتیں مردوں کی امامت نہیں کرسکتیں، صرف عورتوں ہی کی کرسکتی ہیں وہ بھی صرف گھر میں اور یہ بھی مکروہ تحریمی ہے، اگر عورت عورتوں کی امامت کرہی لے تو اسے صف کے بیچ میں کھڑا ہونا چاہئے، آگے نہیں بڑھنا چاہئے؛ اور عورتوں کی امامت کا ثبوت جس روایت سے ہے وہ گھر میں امامت سے متعلق ہے مساجد میں نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۰۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۳۱۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)