انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابو طالب کی وفات شعب سے نکلنے کے چھ ماہ بعد ابو طالب بیمار ہوئے اور ان کے جینے کی امید نہ رہی، حضورﷺ ان کے پاس گئے، اس وقت ابو جہل اور عبداللہ بن اُ میہ بھی موجود تھے ، حضور ﷺ نے ابو طالب سے فرمایا: اے چچا ! ایک مرتبہ لا اِلہٰ الا للہ کہہ دو ،یہ سن کر ابو جہل اور ابن اُمیہ نے کہا … اے ابو طالب !کیا تم عبدالمطلب کے دین سے پھر جاؤ گے ؟آخرمیں ابو طالب نے کہا : میں عبد المطلب کے دین پر مرتا ہوں ، پھر حضور اکرمﷺ سے مخاطب ہوکر کہا : میں وہ کلمہ کہہ دیتا ؛لیکن قریش کہیں گے کہ موت سے ڈر گیا، آپﷺ نے فرمایا: میں آپ کے لئے دعائے مغفرت کروں گا جب تک کہ خدا مجھ کو اس سے منع نہ کردے(ابن اسحاق ، ابن ہشام ، سیرۃ النبی) مرتے وقت ابو طالب کی عمر ۸۰ سال سے زیادہ تھی۔