انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وتر کی نماز اور اس کامسنون طریقہ وتر کی نماز کا وقت عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد سے صبح صادق سے پہلے پہلے تک ہے، اسےتین رکعات ایک سلام اوردوقعدوں سے پڑھنا واجب ہے، اس لیے کہ وتر کی ایسی روایات ہیں جن میں وتر کی غایت درجہ تاکید آئی ہے مثلا: ۱؎ "الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَيْسَ مِنَّا"۔ وتر برحق ہے لہٰذا جو وتر نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں۔ آپ ﷺ نے یہ بات باربار تین مرتبہ ارشاد فرمائی (۲)آنحضرت ﷺ وتر مواظبت کے ساتھ ادا فرمائے ہیں، زندگی میں ایک بار بھی ترک نہیں فرمائے اگر وتر واجب نہ ہوتي تو بیان جواز کے لیے ایک ہی بار سہی،آپ وتر ترک فرماتے تاکہ امت حقیقت حال سے واقف ہوجاتی(۳)وتر کی اہمیت کی وجہ سے اس کا وقت مقرر کیا گیا، یعنی عشا کی نماز کے بعد سے طلوع فجر تک اس کا وقت ہے اوریہ شان فرائض کی ہے (۴)اگر کوئی شخص وتر پڑھنا بھول جائے یا سوتارہ جائے تو یاد آنے پر یا بیدار ہونے پر اس کی قضا ضروری ہے۲؎ جبکہ فرائض کے علاوہ دیگرنمازوں کی گرچہ وہ سنت موکدہ ہوں قضا نہیں ہے۳؎۔ (۱)ابوداؤد،بَاب فِيمَنْ لَمْ يُوتِر،حدیث نمبر:۱۲۰۹۔ (۲)ترمذی، باب ماجاء فی الرجل ینام عن اللوتر، حدیث نمبر:۴۲۷۔ (۳)"عَنْ خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ أَنَّهُ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ أَمَدَّكُمْ بِصَلَاةٍ هِيَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ الْوِتْرُ جَعَلَهُ اللَّهُ لَكُمْ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَى أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ"۔ ترمذی،بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْوِتْرِ، حدیث نمبر:۴۱۴۔ "عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِﷺ مَنْ نَامَ عَنْ الْوِتْرِ أَوْ نَسِيَهُ فَلْيُصَلِّ إِذَا ذَكَرَ وَإِذَا اسْتَيْقَظَ" ترمذی،بَاب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَنَامُ عَنْ الْوِتْرِ أَوْ يَنْسَاهُ، حدیث نمبر:۴۲۷۔ وتر کا مسنون طریقہ وتر کی تین رکعات ہیں، ابتدائی دورکعت عام نمازوں کی طرح ہے؛ البتہ پہلی رکعت میں "سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى" (الاعلیٰ:۱) اوردوسری رکعت میں "قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ" (الکافرون:۱) پڑھے اورقعدہ کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوکر سورۂ فاتحہ کے بعد "قُلْ هُوَاللَّهُ أَحَدٌ" (الاحد:۱) پڑھکر تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھاکر باندھ لے؛ پھر دعائے قنوت پڑھ کر نماز مکمل کرے۔ ("عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ قَالَ سَأَلْنَا عَائِشَةَ بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يُوتِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْأُولَى بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَفِي الثَّانِيَةِ بِقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَفِي الثَّالِثَةِ بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ" ترمذی،بَاب مَا جَاءَ فِيمَا يُقْرَأُ بِهِ فِي الْوِتْر، حدیث نمبر:۴۲۵۔ "عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بِكَمْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِﷺ يُوتِرُ قَالَتْ كَانَ يُوتِرُ بِأَرْبَعٍ وَثَلَاثٍ وَسِتٍّ وَثَلَاثٍ وَثَمَانٍ وَثَلَاثٍ وَعَشْرٍ وَثَلَاثٍ" ابوداؤد،بَاب فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ،حدیث نمبر:۱۱۵۵۔ "قَالَ الْقَاسِمُ وَرَأَيْنَا أُنَاسًا مُنْذُ أَدْرَكْنَا يُوتِرُونَ بِثَلَاثٍ وَإِنَّ كُلًّا لَوَاسِعٌ أَرْجُو أَنْ لَا يَكُونَ بِشَيْءٍ مِنْهُ بَأْسٌ" بخاری،بَاب مَا جَاءَ فِي الْوِتْرِ، حدیث نمبر:۹۳۸۔ "أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حِينَ سَأَلَهُ عُقْبَةُ عَنْ الْوِتْرِ فَقَالَ: أَتَعْرِفُ وِتْرَ النَّهَارِ؟ أَيْ هُوَكَهُوَ، وَفِي ذَلِكَ مَايُنْبِئُكَ أَنَّ الْوِتْرَ كَانَ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ ثَلَاثًا كَصَلَاةِ الْمَغْرِبِ؛ إذْجَعَلَ جَوَابَهُ لِسَائِلِهِ عَنْ وِتْرِ اللَّيْلِ: أَتَعْرِفُ وِتْرَ النَّهَارِ، صَلَاةَ الْمَغْرِبِ" شرح معانی الاثار،باب الوتر:۱/۴۸۴۔ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ قَبْلَ الرُّكُوعِ (ترمذي كِتَاب الْعِلَلِ ۴۹۶/۱۲) دعائے قنوت "اَللَّهُمَّ إِنَّانَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ، وَنُثْنِيْ عَلَيْکَ الْخَیْرِ وَنَشْکُرُکَ وَلَانَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ يَفْجُرُكَ، اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّى وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخْشَیٰ عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكَافِرِينَ مُلْحَقٌ"۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، مايدعو به الرجل في قنوت الوتر، جلدنمبر:۷/۱۱۴)