انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ابولہب کا بیٹا حضرت اُم کلثومؓ کا نکاح ابو لہب کے دوسرے بیٹے عتیبہ سے ہوا تھا ؛لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی، حضور ﷺ کی بعثت کے بعد ابو لہب نے بیٹے پر دباؤ ڈال کر طلاق دلوادی، عتیبہ نے طلاق دیتے ہوئے حضور ﷺ کے ساتھ گستاخی کی، اس پر حضور ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! اپنے کتوں میں سے ایک کتااس پر مسلط کر دے، کہتے ہیں کہ اس کے بعد ابو لہب کے ساتھ عتیبہ بھی شام کے تجارتی سفر پر گیا، راستہ میں ایک ایسی جگہ مقام کرنا پڑاجہاں درندے رہا کرتے تھے، اس وقت ابو لہب کو یکایک حضور ﷺ کی بات یاد آئی؛ چنانچہ سب لوگوں نے سامان کا ڈھیر کیا اور اس پر عتیبہ کو سلا دیااور لوگوں نے اس کی حفاظت کے لئے اطراف حلقہ بنا دیا، جب سب پر نیندطاری ہو گئی تو ایک شیر آ یا؛ لیکن اس نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا؛ بلکہ صرف عتیبہ پر حملہ کر کے اس کاخاتمہ کردیا-