انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** درازی عمر کی دعاء حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ ہمارے مکان پر ایک دن تشریف لائے اور سب کے لئے(اجتماعی طور پر) دعاء فرمائی،میری والدہ ام سلیم ؓ نے عرض کیا: آپ اپنے اس چھوٹے خادم کے لئے دعاء نہیں فرماتے ،آپ نے دعاء فرمائی: اَللّٰهُمَّ ، أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ ، وَأطلَّ حَياتَهُ ، وَاغْفِرْ لَهُ ترجمہ:اے اللہ اس کے مال اوراولاد میں برکت عطا فرما اورعمر دراز عطا فرما اوراس کی مغفرت فرما۔ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں آپ نے میرے لئے (کثرت اولادکی)دعاء کی،ایک سو تین بچوں کو تو میں اپنے ہاتھوں سے دفنا چکا ہوں اورمیرے باغ کے پھل سال میں دو مرتبہ کھائے جاتے ہیں اورمیری عمر اتنی طویل ہوگئی ہے کہ میں لوگوں کے سامنے شرمندہ ہوتا ہوں اور چوتھی دعاء مغفرت کا انتظار ہے۔ (الادب المفرد:۱۹۶)