انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** آسیب وسحر وغیرہ سے حفاظت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم نے اس دعاء کو تین مرتبہ صبح اوراسی طرح شام کو پڑھ لیا تو صبح سے شام، شام سے صبح تک شیطان ،کاہن اورجادوگر کے ضرر سے محفوظ رہو گے۔ اَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کُلُّہ لِلّٰہِ اَعُوذُ بِاللّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَاءَ اَنْ تَقَعَ عَلی الْاَرْضِ اِلَّا بِاذْنِہِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ وَذَرَأَ وَمِنْ شَّرِ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ (الدعاء:۹۵۴،ابن سنی،صفحہ:۶۲،مجمع الزوائد:۱۰/۱۱۹،فیہ راوی مجہول) ترجمہ: ہم نے شام کیا ہے اور پوری سلطنت نے شام کیا اللہ کے لئے،تمام تعریف اللہ کے لئے ہے،پناہ لیتا ہوں اللہ سے جس نے آسمان کو روکے رکھا کہ وہ زمین پر گرے، مگر اس کی اجازت سے مخلوق کی برائی سے اورجو پھیلی ہے اورشیطان کے شر اور اس کے شرک سے۔ آپ ﷺ نے فرمایا جو اسے پڑھ لے گا وہ جادو، کرتب،شیطان اورحاسد کی برائی سے محفوط رہے گا۔