انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جمعہ کے دن اسی مرتبہ حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا مجھ پر درودپلصراط پر نور کا باعث ہے جو شخص جمعہ کے دن اسی مرتبہ درود پڑھے گا اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوں گے۔ (ابن شاہین، ابو الشیخ،القول :۱۸۸) دار قطنی کی روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن اسی مرتبہ مجھ پر درود پڑھے گا خدائے پاک اس کے اسی سال کے گناہ معاف فرمائیں گے،پوچھا گیا کس طرح پیش کیا جائے آپ نے فرمایا اس طرح کہو: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَنَبِیِّکَ وَرَسُوْلِکَ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ (القول البدیع:۱۸۸) فائدہ:خیال رہے کہ ایک روایت میں اسی کی فضیلت عصر کے بعد پڑھنے پر بھی ہے،اس روایت میں جمعہ کے دن فضیلت ہے عصر کے بعد کی کوئی قید نہیں دونوں روایتیں الگ الگ ہیں۔