انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کو سجدۂ سہو میں سہو ہوگیا تو مقتدی کیا کریں؟ امام کو سہو ہوا تو اس نے سجدۂ سہو کرلیا اور اس کے بعد پھر یہ بھول گیا کہ اس نے سجدۂ سہو ادا کیا یا نہیں، بالآخر اس کو یقین ہوا کہ نہیں کیا ہے تو پھر دوبارہ سجدۂ سہو کرتا ہے، تو ایسی صورت میں مقتدیوں کو چاہئے کہ جب امام دوسری دفعہ سجدۂ سہو کے لئے سلام پھیرے تو مقتدی دونوں طرف سلام پھیر کر اپنی نماز ختم کردیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۵۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)