انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا عورت تحیۃ الوضوء پڑھ سکتی ہے؟ عورت تحیۃ الوضوء ظہر،عصر اور عشاء سے پہلے پڑھ سکتی ہے، صبحِ صادق کے بعد سے نمازِ فجر تک صرف فجر کی سنتیں پڑھی جاتی ہیں، دُوسرے نوافل دُرست نہیں، سنتوں میں تحیة الوضو کی نیت کرلینے سے وہ بھی ادا ہوجائے گا، اور مغرب سے پہلے پڑھنا اچھا نہیں، کیونکہ اس سے نمازِ مغرب میں تأخیر ہوجائے گی، اس لئے نمازِ مغرب سے پہلے بھی تحیة الوضو کی نماز نہ پڑھی جائے، بہرحال اس مسئلہ میں مرد و عورت کا ایک ہی حکم ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۸۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)