انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امام بیہقی .. (۱)دعاء سے(یعنی سوالیہ دعا سے) قبل توبہ(گناہوں سے معافی مغفرت وغیرہ)کرے (۲)خوب طلب اورالحاح وزاری سے کرے(غفلت اورعجلت کے ساتھ نہ کرے) (۳)راحت اورخوشحالی میں بھی دعاء کرتا رہے پریشان اورحوادث کے موقعہ پر ہی اہتمام نہ کرے۔ (۴)خوب پختگی سے مانگے (۵)تین مرتبہ کہے (۶)جامع ترین دعاء مانگے تاوقتیکہ کوئی خاص انفرادی چیز کی حاجت نہ ہو مثلاً سرکا درد ہوتو کہہ سکتا ہے کہ اے اللہ سر کے درد کو دور فرما (۷)ابتدا واختتام درود پر کرے (۸)باوضو دعاء کرے (۹)رخ قبلہ کرے (۱۰)عموما نماز کے بعد کرے۔ (۱۱)ہاتھ اٹھا کر دعاء کرے کندھے تک ہاتھ اٹھائے۔ (۱۲)آواز کو پست رکھے (۱۳)زور سے چلا کر نہ کرے (۱۴)فراغت پر چہرے پر ہاتھ پھیرے (۱۵)قبولیت کا احساس ہوجائے تو الحمد اللہ کہے۔ (۱۶)کسی دن دعاء سے خالی نہ رہے،رات دن کرتا رہے۔ (شعب الایمان:۲/۴۶)