انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مالِ غنیمت غنیمت کا بیشمار ذخیرہ تھا، چھ ہزار اسیران جنگ ، چوبیس ہزار اونٹ ، چالیس ہزار سے زیادہ بکریاں اور چار ہزار اوقیہ چاندی تھی، تمام قیدی اور مالِ غنیمت جمع کرکے حضور اکرم ﷺ کے پاس لایاگیا، رسول اﷲﷺ کے حکم سے تمام قیدی اور مال جعرانہ میں منتقل کردئیے گئے اور مسعود بن عمرو الغفاری کو ان کا امین مقرر کیاگیا(طبری) پھر حضور اکرم ﷺ طائف کی طرف روانہ ہوئے، مال ِغنیمت اس وقت تک جعرانہ میں رکھاگیا جب تک کہ حضور اکرم ﷺ غزوۂ طائف سے فارغ نہ ہوئے، واپسی کے بعد آپﷺ نے اس کی تقسیم فرمائی،