انوار اسلام |
س کتاب ک |
شیر، چیتے کی کھال پر نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟ شیر اور چیتا ان جانوروں میں سے ہے کہ اگر ان کی کھال کو دباغت دے دی جائے تو وہ پاک ہوجاتی ہے، اس لئے ان کا استعمال کرنا درست ہے اور نماز ادا ہوجائےگی؛ البتہ چوں کہ لوگ درندہ کے چمڑوں پر ازراہِ تکبر بیٹھا کرتے تھے؛ اس لئے آپ ﷺ نے اس کو سواری بنانے یعنی جانور پر زین بنانے سے منع کیا ہے، اس سے خیال ہوتا ہے کہ ایسے چمڑوں پر بیٹھنا بھی کراہت سے خالی نہیں؛ لہٰذا درندہ کے چمڑوں کو جائے نماز بنانے سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۵۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)