انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سب سے بڑا مفلس حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے ایک مرتبہ اپنے صحابہ سے سوال فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہےصحابہؓ نے عرض کیا ہم تو اسے مفلس سمجھتے ہیں کہ جس کے پاس درہم(روپیہ پیسہ)اور مال واسباب نہ ہو،اس کے جواب میں آنحضرتﷺ نے ارشادفرمایامیری امت میں سے مفلس وہ ہے جو قیامت کے روز نماز اور روزے اور زکوۃ لے کر آئےگا(یعنی اس نے نمازیں بھی پڑھی ہوں گی اور روزے بھی رکھے ہوں گے اور زکوۃ بھی ادا کی ہوگی اور ان سب کے باوجود اس حال میں (میدانِ حشر) آئےگا کہ کسی کو گالی دی ہوگی اور کسی کو تہمت لگائی ہوگی اور کسی کا ناحق مال کھایا ہوگا اور کسی کا خون بھایا ہوگا اور کسی کو بےجا اور ناحق مارا ہوگااور چونکہ قیامت کا دن انصاف اور صحیح فیصلوں کا دن ہوگااس لیے اس شخص کا فیصلہ اس طرح کیا جائے گاجس جس کی حق تلفی کی تھی سب کو اس کی نیکیاں باٹ دی جائیں گی کچھ نیکیاں اس حقدار کو دیدی جائیں گی اور کچھ نیکیاں اس حق دار کو دیدی جائیں گی پھر اگر حقوق پورا نہ ہونے سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہوجائیں گی تو حق داروں کے گناہ اس کے سر پر ڈال دیے جائیں گے،پھر اس کو دوزخ میں ڈال دیا جائے گا۔