انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا شوہر بیوی کوغسل دے سکتا ہے؟ بیوی کے مرنے کے بعد چونکہ شوہر سے زوجیت کا رشتہ منقطع ہوجاتا ہے؛اس لئے منہ دیکھنے کی اجازت ہے، ہاتھ لگانے کی نہیں، غسل دینا بھی درست نہیں، کاندھادینا محرم اور غیرمحرم سب کودرست ہے؛ اگرضرورت ہوتوقبر میں اُتارنا بھی شرعاً درست ہے، یہ حنفیہ کا مسلک ہے، شافعیہ، مالکیہ، حنابلہ کے نزدیک غسل دینا بھی درست ہے اور ہاتھ لگانا بھی درست ہے، دلائل دونوں فریق کے پاس موجود ہیں، حنفیہ کا مسلک احتیاط کے زیادہ قریب ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۹۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ: ۷/۵۷، مکتبۂ دار الاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۴۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔)