انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام قعدۂ اخیرہ کے بعد اٹھ جائے تو مقتدی کیا کریں؟ آخری قعدہ کے بعد بھول سے امام کھڑا ہوجائے تو امام پر قعود کی طرف لوٹنا لازم ہے، مقتدی اس کا اتباع نہ کریں، بلکہ بیٹھ کر اس کے لوٹنے کا انتظار کریں، اگر سجدہ سے قبل قعود کی طرف لوٹ آیا تو اس کے ساتھ سجدۂ سہو کرکے سلام پھیردیں ورنہ الگ سلام پھیرکر نماز ختم کردیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۱۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)