انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبدالمطلب کی وفات دو برس تک عبدالمطلب کی سرپرستی ونگرانی میں پرورش پاکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ سال کی عمر کو پہنچے تھے کہ عبدالمطلب کا بھی انتقال ہوگیا،اب عبدالمطلب کا جنازہ اُٹھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم چشم پُر آب جنازہ کے ساتھ تھے،عبدالمطلب نے مرنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ انتظام کردیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بیٹے ابو طالب کی کفالت میں دے کر خاص طور پر وصیت کی تھی کہ اس لڑکے یعنی اپنے بھتیجے کی خبر گیری میں کوتاہی نہ کرنا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور بھی چچا یعنی عبدالمطلب کے بیٹے موجود تھے لیکن عبدالمطلب نے جو بہت ہی ذی ہوش انسان تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابو طالب کے سپرد اس لئے کیا تھا کہ ابو طالب اورعبداللہ ایک ہی ماں سے پیدا ہوئے تھے،لہذا ابو طالب کو اپنے حقیقی بھائی عبداللہ کے بیٹے سے زیادہ محبت ہوسکتی تھی،عبدالمطلب کا یہ خیال بالکل درست ثابت ہوا اورابو طالب نے باپ کی وصیت کو بڑی خوبی وجواں مردی کے ساتھ پورا کیا